ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بولٹ کی نظریں 200میٹر دوڑ 19سیکنڈ سے کم میں مکمل کرنے پر

بولٹ کی نظریں 200میٹر دوڑ 19سیکنڈ سے کم میں مکمل کرنے پر

Wed, 10 Aug 2016 12:08:08    S.O. News Service

ریو دی جنیرو،9اگست(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)تیزرفتار رنر اسین بولٹ کا ہدف ریو اولمپکس میں 200میٹر کی دوڑ 19سیکنڈ سے کم میں مکمل کرنا ہے۔ہفتہ کو بولٹ 100میٹر کے ابتدائی راؤنڈ کے لئے میدان پر اتریں گے اور اگر وہ گزشتہ دو اولمپکس کی طرح 100میٹر، 200میٹر اور چاردگنا 100 میٹر دوڑ میں طلائی جیتتے ہیں تو اپنے اولمپک کیریئر کا اختتام نو طلائی تمغہ کے ساتھ کریں گے۔بولٹ کی نظریں تاہم 200میٹر ریس 19سیکنڈ سے کم میں پوری کرنے پر ہے جو طویل عرصے سے ان کاہدف ہے۔فی الحال عالمی ریکارڈ 19.19سیکنڈ کا ہے جو ان کے ہی نام درج ہے اور انہوں نے یہ بیجنگ اولمپکس کے دوران بنایا تھا۔بولٹ اب 18سیکنڈ کے قریب میں یہ ریس پوری کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی راہ آسان نہیں ہوگی۔اولمپکس کی تیاری کی اپنی واحد 200میٹر دوڑ میں بولٹ کے گزشتہ ماہ لندن میں حصہ لینے کے بعد ان کے کوچ گلین ملز نے کہا تھا کہ یہ ان کی سب سے بدتر ریس میں سے ایک تھی۔لیکن اس کے باوجود بولٹ نے اپنے ہدف کا معیار بہت اونچا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سچ مچ میں اسے حاصل کرنا چاہتا ہوں۔بولٹ نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے مقصد کی سمت میں کام کرنا پسند کرتا ہوں،راہ مشکل ہے،کسی کو کبھی یہ مت کہنے دیجئے کہ تم یہ نہیں کر سکتے۔

رفیلا سلوا نے برازیل کو دلایا پہلا طلائی
ریو دی جنیریو،9اگست(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ریو کھیلوں میں میزبان ملک برازیل کے لئے پہلے طلائی تمغے کا انتظار ختم ہو گیا ہے۔اپنے ملک کے لئے یہ کر دکھایا رفیلا سلوا نے۔ریو کے چھوٹے سے قصبے میں پلی بڑھیں سلوا نے جوڈو میں خواتین کے 57کلوگرام زمرے میں ملک کے لئے سونے کا تمغہ جیتا۔اپنی اس کامیابی سے حوصلہ افزاء کھلاڑی نے پیر کو خاص برازیلی طریقے سے جشن منایا۔اولمپک سے مرد فٹ بال ٹیم کے مایوسانہ طریقے سے باہر ہو جانے سے مایوس برازیل مداحوں لئے یہ اچھی خبر ہے۔

پہلی بار حجاب پہن کر مقابلے میں اتریں امریکی کھلاڑی
ریو دی جنیریو،9اگست(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)تلواربازی میں خواتین کے سبری مقابلے میں امریکہ کی ابتہاج محمد نے سیاہ حجاب پہن کر حصہ لیا۔اولمپکس میں پہلی بار ایسا ہوا جب کسی امریکی کھلاڑی نے حجاب پہن کر کسی مقابلے میں حصہ لیا ہو۔نیو جرسی کی رہنے والی ابتہاج کو اپنے پہلی باٹ میں کامیابی ملی لیکن اگلے ہی راؤنڈ میں وہ ہار کر مقابلے سے باہر ہو گئیں۔محمد اس ہفتے ٹیم مقابلے میں بھی اپنے ملک کے لئے باٹ میں اتریں گی۔وہیں آسٹریلیا نے پہلی بار رگبی میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔پیر کی رات کو خواتین کے فائنل مقابلے میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 24-17سے شکست دی۔

زیکا کو لے کر برازیل کے مداح نے امریکی کھلاڑیوں کا اڑایا مذاق
ریو دی جنیریو،9اگست(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مچھر سے پیدا ہونے والی ز یکا وائرس کے خوف سے کئی کھلاڑیوں کے ریو اولمپکس سے ہٹنے کے بعد برازیل کے کچھ مداح امریکی کھلاڑیوں کامذاق اڑارہے ہیں۔والی بال کے میدان سے فٹ بال اسٹیڈیم تک برازیل کے کچھ شرارتی مداح اس چیز کا مذاق بنا رہے ہیں جو اس جنوبی امریکی ملک میں پہلی بار اولمپکس کے انعقاد کو لے کر فکر کا اہم سبب بن گیا تھا۔اس کی شروعات امریکہ کی خواتین فٹ بال ٹیم کے میچ کے ساتھ ہوئی۔اسٹار گول کیپر ہوپ سولو نے جتنی بار بھی گیند کو چھو لیا اتنی بار ان کا استقبال ’’زیکازیکا‘‘کے نعرے کے ساتھ کیا گیا۔


اولمپکس کے میدان میں بھی نظر آئی ارجنٹینا۔برازیل کی دشمنی 
ریو دی جنیریو،9اگست(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فٹ بال میں ارجنٹائن اور برازیل کے درمیان دشمنی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور یہی چیز اب ریو کھیل تک پہنچ چکی ہے۔ایک دوسرے پر طعنہ مارنے کے لئے ہر وقت تیار رہنے والے دونوں ممالک کے شائقین نے ریو میں مقابلے شروع ہونے کے پہلے دن ہی اس چیز کا ثبوت دیا۔اولمپکس ٹینس سینٹر میں جب سربیا کے نوواک جوکووچ ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوترو کے خلاف اترے تو مقامی لوگوں نے ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی کی کھل کر حمایت کی۔اس کے بعد باسکٹ بال مقابلے میں ارجنٹائن اور نائجیریا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں تو دونوں ممالک کے شائقین نے ایک دوسرے پر طعنہ مارنے کے لئے کھیل پر توجہ ہی نہیں دی۔


Share: